طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ آج آئے گا

اسلام آباد، گھریلوملازمہ طیبہ پر تشدد کےمقدمےکافیصلہ آج سنایا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کیس کا فیصلہ سنائیں گے، عدالت نے ستائیس مارچ کو حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے ملزمہ ماہین ظفر اور راجہ خرم علی خان کو بھی طلب کررکھا ہے، تین جنوری دو ہزار سترہ کو طیبہ کے والدین نے راجہ خرم اور اسکی اہلیہ کو معاف کردیاتھا، تشددواقعےمیں ملوث دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نےانتیس دسمبرکوراجہ خرم کےگھرسےطیبہ کو تحویل میں لیاتھا، گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا واقعہ ستائیس دسمبردوہزار سولہ میں پیش آیاتھا۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں