انا للہ و انا الیہ راجعون، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے گھر میں سوگ، سب میرے سے صبر کی دعا کریں مداحوں سے اپیل

لاہور (پی این آئی): انا للہ و انا الیہ راجعون، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے گھر میں سوگ، سب میرے سے صبر کی دعا کریں مداحوں سے اپیل، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے جبکہ وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں اور ان کی کل شب لاہور واپسی متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا

چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔وقار یونس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں