منشیات کے استعمال کا الزام، معروف مزاحیہ ادکارہ بھارتی سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا، میاں بیوی نے کون سا نشہ استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورونے بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔این سی بی کے مطابق جب ان کے افسران نے بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی۔ دوران

تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کااعتراف کیا۔این سی بی کے مطابق بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ۔۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں