گجرات، جھگی واسوں کی شادی، لیموزین کار اور نوٹو کی بارش

گجرات میں جھگی واس گوگا کے بیٹے کی شادی میں لیموزین کا بک کی گئی، کسی بڑے شہر سے ناچنے والیاں بلائی گئیں اور ڈھول باجے والوں پر نوٹوں کی بارش کر دی گئی، دو درجن بڑی گاڑیاں لیمزین کے علاوہ تھیں، علاقے کے لوگ تو مارے حیرت کے بس دیکھے جا رہے تھے، گوگا کے رشتہ داروں نے ڈانس کیا، ویلیں دیں اور لیموزین کے ساتھ دوسری بڑی گاڑیوں کی سواری کے مزے لیے، گوگا کا کہنا تھا کہ ساری عمر کمائی کی لیکن نہ ڈھنگ کا کھایا نہ پہنا، نہ رہاش بنائی لیکن بیٹے کی شادی پر چاوَ پورے کرنا تو بنتا ہے نا۔۔ بات تو ٹھیک ہی ہے۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں