نثار کھوڑو ثمینہ سندھو کے گھر پہنچ گئے، پانچ لاکھ امداد کا اعلان

لاڑکانہ، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو مقتولہ گلوکارہ ثمینہ سندھو کے گھر کنگا گاوَں پہنچ گئے اور مقتولہ کے شوہر اور دیگر ورثاء سے تعزیت کی، نثار کھوڑو نے مقتولہ گلوکارہ ثمینہ سندھو کے ورثاء کو سندھ حکومت کے محکمہ ثقافت کی جانب سے 5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت مقتولہ کے ورثاء کی ہر ممکن مدد کرے گی۔انہوں نے کہا واقعے کی ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔ مقتولہ گلوکارہ کے ورثاء سے مکمل طور پر انصاف ہوگا، واقعے کے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، واقعے کے ملزم کو سزا دلائی جائے گی ۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں