نیو اسلام آباد ائر پورٹ 20 اپریل سے آپریشنل ہو جائے گا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 اپریل کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائے گا،ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق نئے ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،20 اپریل سے نیو ایئرپورٹ سے اندرون وبیرون ممالک پروازوں کی آمدورفت کا اغاز ہو جائے گا جہاں بین الااقوامی و جدید معیار کے مطابق مسافروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، ترجمان کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ ملک کا سب سے بڑا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، لیکن یہ بات قبل ذکر ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نئے ائر پورٹ کا افتتاح یکم مئی کو کریں گے، اس سے قبل یہ افتتاح 20 اپریل کو کیا جانا تھا۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں