چیف جسٹس نے بار کونسلز سے ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کر دی

چیف جسٹس ثاقب نثار نےبارکونسلز سے ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ لوگ عدالتوں میں دور دور سے مقدمے کی تاریخ پر آتے ہیں، سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث لوگوں کوپریشانی کاسامناکرناپڑے گا اس لیے وکلاء معمول کے مطابق عدالتی کارروائی میں حصہ لیں، جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر حملے کے باعث وکلاءنے کل ہڑتال کااعلان کیا جس پر چیف جسٹس نے وکلاء کے جذبے پر ان کاشکریہ اداکیا۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں