افسوسناک خبر، اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن نویں جماعت کی طالبہ جاں بحق

کراچی(پی این آئی):افسوسناک خبر ،اسکول کھلنے کے پہلے ہی دن نویں جماعت کی طالبہ جاں بحق، نجی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گرکر جاں بحق ہوگئی۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول کے مالک کاکہنا ہے کہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کرایا گیا جہاں وہ انتقال کرگئی۔اریبہ کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا گیا ہےکہ اسکول انتظامیہ

کی کوتاہی سے 14 سال کی اریبہ آصف جان سے چلی گئی، اسکول کی انتظامیہ بچی کو اسپتال لے کر گئی اور نہ ہی گھر والوں کو فوری اطلاع دی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں