مجھے ووٹ دینے والے امریکی عوام نے امید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے، جو بائیڈن کا قوم سے پہلا خطاب، ایجنڈا بتا دیا

واشنگٹن(پی این آئی)مجھے ووٹ دینے والے امریکی عوام نے امید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے، جو بائیڈن کا قوم سے پہلا خطاب، ایجنڈا بتا دیا۔ امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا ہے۔بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے۔نئے امریکی صدر نے کہا کہ میں ایک ایسے صدر ہوں گا جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو آپس میں ملائے۔جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔نومنتخب امریکی نائب صد ر کملا ہیرس نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں۔امریکی عوام نے اُمید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے۔ ہمیں محنت اور عوام کی محبت کی وجہ سے کامیابی ملی۔۔۔۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں