ووٹ بیچا؟ بیس ایم پی ایز کو شو کاز، پارٹی سے نکالیں گے، عمران خان

سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے اپنی ہی پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی کے نام عمران خان نے افشاء کر دئیے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضمیرفروشوں کوشوکازنوٹس جاری کررہے ہیں، پی ٹی آئی کےجن لوگوں نےپیسہ لیاان کےنام نیب کوبھی دیں گے،عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کےبیس ارکان صوبائی اسمبلی نےسینیٹ الیکشن میں پیسے لئے ان میں پختونخوا اسمبلی کے رکن بابر سلیم،سمیع الله زیب،یاسین خلیل،قربان خان،زاہددرانی، سردار ادریس، عبید ،عبدالحق، امجد آفریدی، جاوید نسیم، نگینہ خان، نسیم حیات، نرگس علی،دینا ناز اور فوزیہ بی بی شامل ہیں، عمران کان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خرید و فروخت پر کوئی ایکشن نہیں لیتا تھا جس کی وجہ سے سینیٹ الیکشن میں تیس چالیس سال سے ووٹ بکتا رہا ہے لیکن فیصلہ کیا تھاجنہوں نےووٹ بیچاان کونہیں چھوڑیں گے۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں