امریکی ملٹری اتاشی نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار، چالان پیش

امریکن ملٹری اتاشی کے ہاتھوں نوجوان کے ہلاک کے کیس میں پولیس نے ابتدائی چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی چالان میں پولیس کی جانب سے کرنل جوزف کو ذمہ دار قرار دے دیا ، چالان میں کہا گیا ہے کہ کرنل جوزف نے ڈرائیونگ کے دوران غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ،ابتدائی چالان میں ٹریفک پولیس کی رپورٹ بھی شامل کی گئ ہے ، ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے دوران ڈرائیونگ غفلت کی، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ کے سنگم پر امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو کچل ڈالا تھا جن میں سے ایک عتیق بیگ موقع پر جانبحق ہو گیا، عتیق کا والد ایک سرکاری گرلز سکول میں چوکیدار ہے، پولیس نے سفارتی استثنی کے باعث امریکی ملٹری اتاشی کو گرفتار نہیں کیا تھا۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں