وزیر اعظم شاہد خاقان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلطان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے،ملاقات فوجی مشق گلف شیلڈ ،ون کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہوئی، مشقوں کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیردفاع
خرم دستگیر خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے، اس کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیرحشام بن صدیق بھی موجود تھے ، سعودی عرب میں ہونے والی فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت چوبیس ملکوں کےفوجی دستے شریک ہوئے جن میں متحدہ عرب امارات ،مصر،ترکی ، امریکہ اور برطانیہ کے بھی فوجی دستے شامل تھے، یہ مشقیں عرب لیگ کےانتیسویں سربراہی اجلاس کےموقع پرکی جا رہی ہیں۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں