ن لیگ کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی میں شامل

پاکستان مسلم لیگ ن کی سرگودھا سے ایک اور وکٹ گر گئی، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری فیصل فاروق چیمہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے، صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر محمود کیانی اور جنرل سیکرٹری انجینئر عطاءاللہ خان بھی ملاقات کا حصہ تھے، ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا انصر اقبال ہرل، سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف ضلع سرگودھا حسن انعام پراچہ، فیصل گھمن، عمر فاروق چیمہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں