لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ

لاہور، سپریم کورٹ کےجج جسٹس اعجازالاحسن کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پرآج صبح فائرنگ کی گئی ، نائن ایم ایم کے پستول سے کی گئی فائرنگ کی گولی ان کی رہائش گاہ کے دروازے پر لگی تام کوئی نقصان نہیں ہوا، چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار، سپریم کورٹ اورلاہورہائیکورٹ کے جج حضرات جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے، آئی جی پنجاب عارف نواز،ڈی آئی جی آپریشنزاوردیگراعلیٰ پولیس افسران بھی موقع پر پہنچے اور کارروائی کا آغاز کر دیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکےفائرنگ کرنے والوں کوجلدگرفتارکیاجائےگا، پولیس حکام کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کےگھرکےدروازے پرلگنے والی گولی کاخول صحن سے ملاہے جسے قبضےمیں لے کرفرانزک لیب بھجوادیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اعلیٰ افسران کے حکم پر چاروں اطراف سرچ آپریشن کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کاعمل جاری ہے۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں