نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی تین درخواستوں کی آج سماعت

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی تین درخواستوں پر سماعت آج ہو رہی ہے۔ سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ کرے گا۔ توہین عدالت کی دو درخواستیں ڈی جی سول ایوی ایشن کے تقرر کیخلاف دائر کی گئی تھیں۔ اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل، سیکرٹری سول ایوی ایشن اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ سابق وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی تیسری درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کر رکھی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں