سرگودہا، تہرے قتل کے مجرموں کی سزائے موت پر عملدرآمد ملتوی

سرگودھا، ڈسٹرکٹ جیل میں تہرے قتل کے دو مجرموں کی پھانسی تا حکم ثانی ملتوی کر دی گئی ہے، جیل ذرائع کے مطابق سزائے موت کے دو مجرموں کو 19 اپریل کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا لیکن اب ان کی سزا پر عملدرآمد تا حکم ثانی ملتوی کر دی گئی ہے، تین سگے بہن بھائیوں کے قتل کے مجرموں کو سزائے موت کی اپیل کو صدر مملکت نے بھی مسترد کر دیا تھا، ذرائع کے مطابق قاتل اور مقتولین کے گھرانوں میں صلح کی کوشش کامیاب ہو رہی ہے اور انہوں نے عدالت میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروا دیے ہیں اسی باعث دو مجرموں کو پھانسی کاعمل ملتوی کیا گیا ہے، سرگودھا ڈسٹرکٹ سیشن جج نے دونوں مجرموں کو پھانسی دینے کے لیے بلیک ورنٹ بھی جاری کیے تھے لیکن عدالت کے احکامات موصول ہونے پر پھانسی کاعمل تا حکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں