فیصل آباد، اسلحہ سے بھری گاڑیاں پکڑی گئیں، اشتہاری ملزمان گرفتار

فیصل آباد، کشمیر پل کے قریب اسلحے سے بھری دو گاڑیاں پکڑی گئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مشکوک جان کر گاڑیوں کو چیک کیا تھا، گاڑیوں میں موجود دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پکڑی گئی گاڑیاں اور ملزمان کو تھانہ منصور آباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسلحے سمیت پکڑا جانے والا اویس قتل کیس کا اشتہاری ملزم نکلا، ملزم اویس چند سال پہلے قتل ہونے والے انسپکٹر اشرف بسرا کا بیٹا ہے، اویس کے ساتھ اس کے نو ساتھی بھی گرفتار کئے گئے، گرفتار ساتھیوں میں امیر مسعود ، عبدالرحمان ، اعجاز ، فیضان شامل ہیں جبکہ صابر ، جبران ، خالد ، انوار اور احتشام بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں