پنجاب حکومت جائداد کی فروخت کا ریکارڈ ایف بی آر کو فراہم کرے گی، معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف بی آر نے بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیٹا فراہم کیا جائے گا جس میں متعدد لین دین یا ٹرانزیکشنز سے متعلق ای سٹامپ اور اراضی کی ملکیت کا ڈیٹا بھی شامل ہو گا۔

ایف بی آر کی بھرپور کوشش ہے کہ تیسرے فریق  یا تھرڈ پارٹی کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے اپنے آئی ٹی سسٹمز کو ان فریقوں کے سسٹمز کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ ٹیکس دائرہ وسیع ہو اور وصولی  کے نظام کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔۔۔۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں